45.1 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبے خوف غیرملکی کرکٹرز سپرلیگ میں شامل، جوش بڑھنے لگا، مینڈس کو...

بے خوف غیرملکی کرکٹرز سپرلیگ میں شامل، جوش بڑھنے لگا، مینڈس کو نوٹس دینے کا امکان


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ٹین کے بقیہ 8میچ ہفتے سے شروع ہور ہے ہیں ۔ بے خوف غیرملکی پلیئرز غیر کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن کر جوش بڑھا رہے ہیں۔ سکندر رضا، شکیب الحسن اور راجا پاکسے قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں۔ حیران کن طور پر کوشال مینڈس نے کوئٹہ سے ہامی بھرنے کے بعد انکار کردیا اور آئی پی ایل ٹیم گجرات ٹائٹنز سے معاہدہ کر لیا۔ وہ انگلش جوز بٹلر کی جگہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ایس ایل سے معاہدے کے باوجود آئی پی ایل جانے پر انہیں نوٹس دیا جائے گا۔ لیکن کوشال کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ19 مئی تک کا تھا اب ٹورنامنٹ 25 مئی کو ختم ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق کوشال نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔جمی نیشم اور ٹائمل ملز بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پانچ غیر ملکی کھلاڑی مکمل کرلئے ۔ بقیہ میچز کیلئے یونائیٹڈ کو ایلس ہیلز، راسی وین ڈر ڈیوسن، بین ڈوارشس، جمی نیشم اور ٹائمل ملز دستیاب ہونگے۔ کراچی کنگز نے اپنی بیٹنگ لائن اپ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بیٹر جارج منسی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ وہ ٹیم کو اسلام آباد میں جوائن کریں گے۔ادھر جمعرات کو اسلام آباد میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پریکٹس کے ساتھ تیاریوں کا آغاز کردیا۔ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے گزشتہ شب قلندرز اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ،ڈیرل مچل کی جگہ لاہور قلندر کی نمائندگی کریں گے جو انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ شکیب اور سری لنکا کے بھنوکا راجاپاکسے جمعے کو لاہورقلندرز کو جوائن کریں گے ۔ لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائیلی روسو، فن ایلن، چندی مل، اوشکا فرنینڈو اور گلبدین نائب کی تصدیق کردی ۔ البتہ کوشال مینڈس کے بعد کائیل جیمی سن بھی آئی پی ایل میں چلے گئے، انہوں نے پنجاب کنگز سے معاہدہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات