33.3 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارت میں تمام پاکستانی گانے اسپاٹی فائے سے ہٹا دیے گئے

بھارت میں تمام پاکستانی گانے اسپاٹی فائے سے ہٹا دیے گئے


خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کی شکار نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار مودی حکومت نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو نشانے پر رکھ لیا۔ بھارت میں تمام پاکستانی گانے اسپاٹی فائے سے ہٹا دیے گئے ہیں جس پر شائقینِ موسیقی میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی حکومت کی ہدایات کے بعد معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے ہٹا دیے، جس کے بعد شائقین اور فنکار برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی گانے جیسے جھول، فاصلے اور دیگر مقبول گانے بھارت میں اسپاٹی فائے پر دستیاب نہیں رہے، سامعین کو صرف یہ پیغام ملا کہ یہ مواد آپ کے ملک میں دستیاب نہیں ہے۔

یہ اقدام بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے 8 مئی 2025ء کو جاری کردہ ایڈوائزری کے بعد کیا گیا۔

اس ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز فوراً پاکستان سے تخلیق کردہ ہر قسم کا میڈیا مواد ہٹائیں، خواہ وہ فلمیں ہوں، گانے، ویب سیریز یا پوڈکاسٹس۔

یہ پابندیاں صرف اسپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں، بلکہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی اثرات دیکھنے میں آئے، یوٹیوب میوزک سے پاکستانی گانے ہٹائے جا چکے ہیں۔

فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر بھی ہٹا دی گئی، فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کو حذف کردیا گیا۔

اس اقدام پر ادبی و فنکار حلقے شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، ناقدین کے مطابق یہ اقدام فن، ثقافت، اور لوگوں کو جوڑنے والے رشتوں کو متاثر کر رہا ہے، فنکاروں کو سیاست کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے، پاکستانی فنکاروں کے پرامن اور بین الاقوامی کام کو سزا دینا مناسب نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات