31.7 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی فوج کی حمایت ، آسٹریلین صحافی نے آئی سی سی چیئرمین...

بھارتی فوج کی حمایت ، آسٹریلین صحافی نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کو ” منافق “قرار دے دیا



(24 نیوز)کرکٹ میں سیاست کی مداخلت پر آسٹریلوی صحافی میلکم کون نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق قرار دیا ہے۔

 ایک بیان میں میلکم کون نے کہا کہ جے شاہ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کی کھل کر حمایت کی جو بطور آئی سی سی چیئرمین غیر جانبداری کے تقاضوں کے منافی ہے۔

میلکم کون نے اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے جب امن کی علامت کے طور پر بیٹ پر فاختہ کی تصویر لگائی تو ان پر پابندی لگا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس جے شاہ کو ایک متنازع سیاسی مؤقف اپنانے کے باوجود کوئی جواب دہ نہیں بنایا گیا۔

صحافی نے زور دیا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھا جانا چاہیے، مگر آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین خود کھیل کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

میلکم کون کے اس بیان کے بعد عالمی کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا آئی سی سی قیادت واقعی غیر جانبدار ہے یا مخصوص مفادات کے تحت کام کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات