45.1 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومتجارتی خبریںبجٹ میں گاڑیاں سستی ہونگی یا مہنگی  ؟ اہم خبر آگئی ۔۔۔۔

بجٹ میں گاڑیاں سستی ہونگی یا مہنگی  ؟ اہم خبر آگئی ۔۔۔۔



 (ویب ڈیسک )بجٹ 2025-26 کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں گاڑیوں، پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔ پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا، 4 سے 7 فیصد والے سلیب میں بھی بتدریج کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

 گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد عائد ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی تجویز ہے، برآمدات 5 ارب ڈالر بڑھانے کیلئے صنعتی خام مال پر ٹیکس میں کمی متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ترسیلات زرکی ریکارڈ  آمد  ،معاشی ماہرین  بھی حیران

صنعتی خام مال اور نیم تیار شدہ اشیاء پر ڈیوٹیز میں کمی کا پلان زیرغور ہے، ٹیکسٹائل، کیمکلز، آٹو پارٹس، پلاسٹک، کیمکلز، لوہا، اسٹیل انڈسٹری شامل ہیں۔

اگلے سال ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کی تجویز ہے، قوانین کے نفاذ سے 600 ارب، نئے اقدامات سے 400 ارب ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا ریونیو میں اضافے کیلئے معیشت کو دستاویزی بنانے پر زور دیا ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی یکم جولائی 2025 سے شروع ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات