کراچی(اسٹاف رپورٹر)قطر کے دارلحکومت دوہامیں چھ روزہ ایشین انڈر17ٹیبل ٹینس ٹریننگ پروگرام شروع ہوگیا ، جس میں چار کھلاڑی حور فواد، حائقہ حسن، ارحم بن فرخ اور محمد ہمدان بھی حصہ لے رہے ہیں، پروگرام کے دوران کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی تربیت، بین الاقوامی تجربے اور مایہ ناز کوچز سے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پاکستان سے روانگی سے قبل ان کھلاڑیوں نے ایک مختصر تربیتی کیمپ میں بھی حصہ لیا۔