34.3 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومتجارتی خبریںاگلے بجٹ میں مقامی کپاس پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے:...

اگلے بجٹ میں مقامی کپاس پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے: پاکستان بزنس فورم


—فائل فوٹو

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ اگر حکومت امریکی کپاس کو زیرو ڈیوٹی دینے جارہی ہے تو پاکستانی کپاس کے ساتھ سوتیلا سلوک بھی نہ ہو۔

پاکستان بزنس فورم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بجٹ میں سالانہ ایک ارب مختص کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت ایک ارب فنڈز کے ساتھ کاٹن کمیٹی کو کپاس کا معیار بہتر بنانے کے اہداف بھی دے۔

چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے کہا کہ سینٹرل کاٹن کمیٹی نے اس سلسلے میں پی بی ایف کو یقین دہانی کروائی ہے، ٹیکسٹائل ملز سینٹرل کاٹن کمیٹی کو کاٹن سیس کے واجبات کی ادائیگی جلداز جلد مکمل کریں۔

احمد جواد نے کہا کہ پروسیسنگ، جدید جننگ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےلیے بجٹ میں خصوصی مارک اپ رکھا جائے۔

انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ گرین پاکستان انیشٹیو پروگرام کے فروغ کے لیے بجٹ میں 7 سال کی ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات