کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک کم اور اوپنمارکیٹ میں 22پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.26روپے تک کی کمی،پاونڈ کی قیمت بھی 1.56 روپے تک گھٹ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 281.75روپے سے کم ہو کر281.65روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 282.00روپے سے کم ہو کر 281.85روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 22پیسے کے اضافے سے 282.28روپے سے بڑھ کر 282.50 روپے اور قیمت فروخت 3پیسے کے اضافے سے 283.72روپے سے بڑھ کر 283.75روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 74 پیسے کی کمی سے 316.59روپے سے کم ہو کر 315.85 روپے اور قیمت فروخت1.26روپے کی کمی سے 319.79روپے سے کم ہو کر 318.53روپے ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.08روپے کی کمی سے 375.75روپے سے کم ہو کر 374.67روپے اور قیمت فروخت 1.56 روپے کی کمی سے 379.32روپے سے کم ہو کر 377.76روپے ہو گئی ہے۔