40.1 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے: ایران

امریکی غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے: ایران



(24 نیوز) امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں جس پر ایرانی صدر نے کہا ہے کہ کسی غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کےدورے کےدوران تہران پر تنقید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کیلئے آئے ہیں؟ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سوچتا ہے کہ وہ یہاں آکر ہمیں ڈرا سکتا ہے، ہمارے لیے شہادت کی موت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے۔

سعودی عرب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کریں گے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا دورہ قطر، تجارتی معاہدوں پر دستخط

دوسری طرف امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں

 ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ ہفتوں میں ایران کی تیل کی صنعت اور جوہری پروگرام سے منسلک افراد اور اداروں پر بھی متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے والے 6 افراد اور 12 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، جن میں کئی چینی شہری بھی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات