امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوپہر میں ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ مشرقِ وسطیٰ کے آخری دن ابوظبی کی گرینڈ کینال پر واقع ہوٹل میں قیام کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شاہی محل قصر الوطن پہنچیں گے۔ اپنے قیام کے دوران امارات میں مقیم امریکی کاروباری افراد سے ملیں گے۔
دوپہرمیں امریکی صدر ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے جہاں مسلمان، مسیحیوں اور یہودیوں کیلئے عبادت گاہیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کا مشہور لوور ابوظبی کا دورہ بھی کریں گے، وہ زید نیشنل میوزیم بھی جائیں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سہ پہر میں دورہ مشرق وسطیٰ کا اختتام کریں گے۔