33 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ


فوٹو :اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران دوران ابوظبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا، جو نہ صرف ملک کی سب سے بڑی بلکہ دنیا کی خوبصورت ترین عبادت گاہوں میں شمار کی جاتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بھی موجود تھے۔ امریکی صدر نے مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جن میں مرکزی نماز ہال، دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا قالین، اور عظیم الشان فانوس شامل تھے۔

فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

شیخ زاید گرینڈ مسجد کے دورے کے دوران ٹرمپ کو بتایا گیا کہ مسجد 1996 سے 2007 کے درمیان مکمل ہوئی، جس کی تعمیر میں دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال کیا گیا۔ مسجد میں 82 گنبد، 1,000 سے زائد ستون ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ٹرمپ نے اسلامی فنِ تعمیر کے فارسی، مغل اور اندلسی اثرات کی تعریف کی اور مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی عظمت کی علامت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ عبادت گاہ اسلام کی شاندار ثقافت کی عکاس ہے، جس نے مجھے بے حد متاثر کیا۔”

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ شیخ زاید جامع مسجد 40,000 سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح اس کا دورہ کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات