31.7 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر...

اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا سخت نوٹس


اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن جنیوا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ یہ اقدامات غیر انسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو بحیرہ انڈمان میں پھینکنے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے ماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی، اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی برائے میانمار نے کہا کہ یہ تصور کہ روہنگیا مہاجرین کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکا گیا، انتہائی خوفناک ہے۔

نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے، مزید یہ کہ اس قسم کے واقعات اقوام متحدہ کے قوانین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات