38.3 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجییوٹیوب میں بڑی تبدیلی پر کام شروع اسکیپ کرنا ناممکن ہوگا

یوٹیوب میں بڑی تبدیلی پر کام شروع اسکیپ کرنا ناممکن ہوگا



(24  نیوز)دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔یوٹیوب میں کافی عرصے سے صارفین کو اشتہارات دیکھنے پر مجبور کرنے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

2023 کے شروع میں یوٹیوب میں ایسے اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جن کو اسکیپ کرنا ممکن نہیں تھا جبکہ دسمبر 2023 میں اسمارٹ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر طویل اشتہارات دکھائے جانے لگے۔

اب ویڈیو شیئرنگ سروس میں ویڈیوز کے اہم ترین لمحات کے موقع پر اشتہارات دکھائے جائیں گے، اس کا اعلان کمپنی کی جانب سے کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پیک پوائنٹس نامی فیچر کو یوٹیوب کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے جیمنائی اے آئی ماڈل کو استعمال کیا جائے گا اور ویڈیوز کے اہم ترین یا سب سے بامقصد لمحات کے موقع پر اشتہارات کو دکھایا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ان اشتہارات کو ایسے موقع پر دکھایا جائے گا جب ناظرین ویڈیو سے سب سے زیادہ جڑے ہوتے ہیں اور اس سے کریٹیرز کو اشتہارات کے ذریعے زیادہ کمانے کا موقع ملے گا۔

ویسے یہ کوئی حیران کن اقدام نہیں کیونکہ یوٹیوب کی جانب سے حالیہ برسوں میں اشتہارات کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سوناہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات