32.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومقومی خبریںہم پاکستان کا ساتھ نہ دیتے تو کل اپنی نظروں کا سامنا...

ہم پاکستان کا ساتھ نہ دیتے تو کل اپنی نظروں کا سامنا نہ کر پاتے: ڈاکٹر احمد شائراولو


آذربائیجان کے انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شائراولو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا ساتھ نہ دیتے تو کل اپنی نظروں کا سامنا نہ کر پاتے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں آذربائیجان کے انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شائراولو نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والے بغور تاریخ پڑھیں، آذربائیجان کی قوم نے کسی دباؤ کے آگے جھکنا نہیں سیکھا، ہم اپنے بھائی پاکستان کے جائز مؤقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر احمد شائراولو  نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی دھمکی ہمارا مؤقف تبدیل نہیں کر سکتی، انڈین ٹورازم کمپنیاں بائیکاٹ یا معاشی دباؤ کی بات کریں، باکو نے واضح جواب دے دیا، ہم اپنا انصاف پسند مؤقف نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے کبھی ذاتی فائدے کے لیے کسی بھائی کو دھوکا نہیں دیا، ہماری دوستی کاروبار نہیں، یہ اقدار کا معاملہ ہے، ہو سکتا ہے سیاح کم آئیں، چاول کی کچھ برآمد رک جائے لیکن عزت، بھائی چارہ ہمیشہ رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات