42.9 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہانیہ عامر کا یشما گل کو ’ایشوریا‘ کا تحفہ

ہانیہ عامر کا یشما گل کو ’ایشوریا‘ کا تحفہ


اسکرین گریبز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست، اداکارہ یشما گِل کو خوبصورت بلی کا تحفہ دیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی دنیا، خصوصاً اداکاراؤں سے متعلق مشہور ہے کہ یہاں دوست کم اور دشمن زیادہ ہوتے ہیں، خوبصورتی، باوقار شخصیت، کام ملنے نہ ملنے کے سبب فنکار آپس میں دوستیوں کے بجائے دلوں میں بغض رکھتے ہیں۔

فنکاروں سے متعلق عام پایا جانے والا یہ تاثر کافی حد تک نئی نسل کے فنکار زائل کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔

ایسی ہی ایک دوستی کی مثال ہانیہ عامر اور یشما گِل کی بھی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گِل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف دوستیں ہیں جنہیں اکثر اوقات ہی کی ایک دوسرے کے ساتھ ملتے جلتے اور ہلہ گلہ کرتے دیکھا جاتا ہے۔

یشما گِل نے حال ہی میں ہانیہ عامر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ہانیہ نے یشما کو ایک بلی تحفے میں دی ہے۔

ہانیہ اور یشما کا ویڈیو میں بتانا ہے کہ اس بلی کا نام ’ایشوریا‘ ہے۔

یشما گِل نے اپنی اس پوسٹ کو ایک طویل کیپشن بھی دیا ہے جس میں انہوں نے حال ہی میں اپنے پالتو کتے ’جو جو‘ کے مرنے کا ذکر اور ’ایشوریا‘ کے ملنے کی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر کی جانب سے یشما گِل کو دی گئی ’ایشوریا‘ سے اداکارہ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی اپنے مداحوں کو ملوایا تھا۔

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ایشوریا‘ ان کے خاندان کی نئی فرد ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات