پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز میں بنگلادیش کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی کا امکان ہے۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کی 8 برس بعد پی ایس ایل میں واپسی متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز کے ایک سینئر عہدیدار نے شکیب الحسن کو سائن کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم ابھی باضابطہ طور پر کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔
37 سالہ شکیب اس سے قبل پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے لیے کھیل چکے ہیں۔ وہ 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ کا حصّہ تھے جبکہ اس سے پہلے 2016 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کےلیے 17 سے 25 مئی کی ونڈو پر اتفاق کرلیا ہے۔
پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے جبکہ 25 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ ہوگا۔