44 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومجرم و سزاپی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک...

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع



 (ارشاد قریشی)پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع ہوگئی۔

نادیہ خٹک، عالیہ حمزہ اور جاوید کوثر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کی جانب سے ملک فیصل، غلام مرتضیٰ حسنین سنبھل اور ملک جواد عدالت پیش ہوئے۔

عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،نادیہ خٹک کے خلاف دو، جاوید کوثر کے خلاف 3 اور عالیہ حمزہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

ملزمان پر سڑک بلاک کرنے، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات