(24نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شریک چند غیر ملکی کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بیٹر کشال مینڈس اور آسٹریلوی کھلاڑی میچل اوون پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کا رخ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے چند دیگر کھلاڑیوں سے بھی آئی پی ایل فرنچائزز نے رابطے کیے ہیں۔ اس پیشرفت پر پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ کشال مینڈس اور میچل اوون سمیت دیگر کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کھیلنے پر نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ ماضی میں بھی ایک کھلاڑی پر کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے باعث پابندی عائد کر چکی ہے، اور موجودہ صورتحال میں بھی سخت ایکشن متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف کرپشن کیس میں اہم پیشرفت