(ویب ڈیسک)پی ایس ایل 10کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا لیکن ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لیے 168 رنز کا ٹارگٹ ملا۔
کراچی کی جانب سے عرفان خان 21 گیندوں پر 48 سکور کیے جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، ڈیوڈ وارنر نے 13 گیندوں پر 24 رنز، ٹم سیفرٹ نے 10 گیندوں پر 24 رنز، جیمز وینس نے 12 گیندوں پر 13 سکور، سعاد بیگ نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔
لاہور قلندر کی جانب سے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 51 اور محمد نعیم نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، عبدالشفیق نے 18 سکور کیے، کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ ، حسن علی اور عامر جمال نے 1-1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، میچ کو بارش کے باعث 15-15 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔
دونوں سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، لاہور قلندر کی ٹیم میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، صائم بلنگ، سکندر رضا، آصف علی، راشد حسین، شاہین آفریدی، حارث روف اور آصف آفریدی شامل ہیں۔
کراچی کنگز کا سکواڈ ڈیوڈ وارنر، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، سعاد بیگ، خوشدل شاہ،عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان