(ویب ڈیسک)غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ طَبِیعَت ناساز ہے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے اس لیے عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع
عدالت نے مختار احمد رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے پرویزالہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔