38.3 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے میں سب سے زیادہ ہونے کا...

پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے میں سب سے زیادہ ہونے کا انکشاف



اسلام آباد:

سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے کی سب بندرگاہوں سے زیادہ ہیں جبکہ اراکین کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گوادر کی ترقی چاہیے تو اس کو ٹیکس فری زون ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر قرات العین مری کی زیر صدارت سینیٹ منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے کی سب بندرگاہوں سے زیادہ ہیں اور گوادر پورٹ کے شپنگ چارجز سب سے زیادہ ہیں۔

چیئرپرسن کمیٹی قرات العین مری نے سوال کیا کہ ہماری بندرگاہوں پر اتنے چارجرز کون لگاتا ہے، جس پر حکام نے بتایا کہ یہ چارجز کسٹم اور گوادر پورٹ اتھارٹی والے لگاتے ہیں۔

کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ گوادر کی ترقی چاہیے تو اس کو ٹیکس فری زون ہونا چاہیے، کوئی باہر سے کیوں آئے یہاں جب ٹیکس اتنا ہوگا، یہ سلسلہ چلتا رہا تو گوادر اسی طرح پڑا رہے گا۔

حکام نے بتایا کہ گوادر کے ذریعے چین کو 8 ہزار ناٹیکل مائلز سفر کم پڑے گا، اس وقت شنجیانگ سے چین کو 10 ہزار ناٹیکل مائلز زیادہ سفر پڑتا ہے، گوادر پورٹ کے ذریعے یہ سفر دو ہزار ناٹیکل مائلز بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 17 ملین بیرل آئل گوادر کے قریب سے گزرتا ہے، اس 17 ملین بیرل آئل میں ابھی گوادر کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چاہ بہار گوادر پورٹ کے بعد بننا شروع ہوئی اور آج وہ فنکشنل ہے جبکہ گوادر پورٹ آج بھی فنکشنل نہیں ہے، 2009 میں گوادر پورٹ پر 70 جہاز آئے اور 2024 میں صرف 4 جہاز آئے۔

سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کی سب بندرگاہیں خطے میں دیگر بندرگاہوں سے زیادہ مہنگی ہیں حالانکہ 2017 سے 2024 تک گوادر بندرگاہ پر کوئی سرگرمی نہیں ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات