35 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان کی امریکا کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش

پاکستان کی امریکا کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش


—فائل فوٹو

پاکستان نے امریکا کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی، سرکاری ذرائع نے اس پیشکش کی تصدیق کی ہے۔

اعلیٰ سطح کے ذرائع سے جب اس نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان امریکا کو یہ پیشکش کر رہا ہے کہ منتخب تجارتی اشیاء پر زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ معاہدہ کیا جائے جو باہمی مفادات پر مبنی ہو تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دی جا سکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

جنگ بندی کے بعد کی گئی ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کی قیادت کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں ممالک سے کافی زیادہ تجارت کریں گے۔

یہ لڑائی گزشتہ بدھ کو اس وقت شروع ہوئی جب بھارت نے پہلگام میں ہوئے حملے کو بے بنیاد جواز بنا کر پاکستان میں حملے کیے۔

بھارتی حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی، جس کا نام آپریشن بُنیان مرسوس رکھا گیا، جس میں بھارت کے کئی فوجی اہداف کو مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق یہ حملے درست تھے جو بھارت کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کیے گئے جو کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور پاکستانی علاقے کے اندر جاری تھی۔

جوہری طاقت کے حامل ان دونوں حریف ممالک نے تقریباً تین دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم کے بعد گزشتہ ہفتے کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا، اس تصادم نے دنیا بھر میں ان خدشات کو جنم دیا تھا کہ کہیں یہ مکمل جنگ میں تبدیل نہ ہو جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات