32.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوٹرمپ کے بیانات سے دلی میں سناٹا چھا گیا، خورشید قصوری

ٹرمپ کے بیانات سے دلی میں سناٹا چھا گیا، خورشید قصوری



لاہور:

رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ آپ مجھے پچھلے 6، 8، 10،12مہینے سے نہیں سنتے رہے، میری تو پوزیشن ہمیشہ یہی رہی تھی کہ ایٹ دی اینڈ آف دی ڈے ہمیں ٹیبل پر بیٹھ کر بات چیت ہی کرنی ہے، میں ڈائیلاگ کا بہت بڑا حامی ہوں۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شاہ صاحب نے کہا ہے بالکل ٹھیک کہا ہے بالکل ہمیں ایک راستہ نکالنا چاہیے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے جا سکیں۔ 

سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ اتنی معصومانہ چیز تو نہیں ہے کہ ان کو سمجھ نہیں آ رہی، پاکستان نے رپیٹڈلی کہہ دیا تھاکہ ہماری پالیسی ہے کووڈ، پرو، کو پلس۔ جو تم کرو گے ہم اس سے زیادہ کریں گے، بتایا ہوا تھا، کہ جی ہم نے ان پہ کیا، انھوں نے ہم پر کر دیا، پاکستان نے تو کہا تھا کہ اگر آپ کریں گے تو ہم جواب دیں گے، امریکی صدر ٹرمپ کے جو بیانات ہوئے ہیں اس سے تو سناٹا چھا گیا ہے دلی میں، دنیا اتنی بے وقوف نہیں کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ جتنی جنگیں ہوئی ہیں وہ کشمیر پر ہوئی ہیں۔

تجزیہ کار شہزاد غیاث شیخ نے کہا کہ ہمیں اکثر لگتا ہے کہ اگر گوری چمڑی کوئی چیز کر رہی ہے تو ہم سے بہتر ہو گی، پیئرز مورگن کا شو ایک گلوریفائڈ ارنب گوسوامی سے زیادہ کچھ نہیں ہے، اسرائیل ، فلسطین کی جس نے پوری کوریج دیکھی ہوگی، ہمیں یہ بھی سمجھنا ہو گا کہ جنگ کاروبار کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے،آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب سیز فائر ہوئی تو ارنب گوسوامی اور گودی میڈیا کا ایک میلٹ ڈاؤن ہوا کیونکہ ان کو نظر آیا کہ ہماری ریٹینگز گر رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات