حکومت پنجاب نے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی ڈائریکٹر تانیہ قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو شوکاز جاری کر دیا۔
تانیہ قریشی پر شوکاز میں بدانتظامی، بددیانتی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر والڈ سٹی اتھارٹی اویس کو بھی شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
انہین جاری کردہ شوکاز میں نجی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دینے کو بھی عدالتی حکم عدولی قرار دیا گیا ہے۔
شوکاز کا جواب نہ دینے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔