44 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کیخلاف مقدمہ درج

نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کیخلاف مقدمہ درج


— فائل فوٹو 

پاکستانی تجزیہ کار نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کرن ٹھاپر کے خلاف دہلی میں مقدمہ درج ہوگیا۔

کرن ٹھاپر کے خلاف مقدمہ بھارتی وکیل گوتم سبھروال کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

بھارتی وکیل نے مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دینے سے پہلے آئی ایس آئی کے جنرل ہیڈ کوارٹر سے بریفنگ لی ہوگی اور یہ حقیقت شاید کرن ٹھاپر صاحب کو بھی معلوم تھی۔

گوتم سبھروال نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرن ٹھاپر کی جانب سے نجم سیٹھی سے پوچھے گئے متعدد سوالات پر اعتراض کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی نے کرن ٹھاپر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ’مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ پہلگام واقعے میں بھارت ہی ملوث ہے پھر چاہے یہ بھارتی حکومت کی جانب سے کروایا گیا فالس فلیگ آپریشن تھا یا کسی مسلح گروپ کو اُکسا کر کروایا گیا‘ لیکن کرن ٹھاپر نے یہ جواب سن کے اپنے ملک کے دفاع میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

بھارتی وکیل نے کہا کہ کرن ٹھاپر کو پی این ایس کی دفعہ 152 اور 153 اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت گرفتار کیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات