38.3 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومقومی خبریںعدالت نے شیر افضل مروت کو کیس سے بری کر دیا

عدالت نے شیر افضل مروت کو کیس سے بری کر دیا


رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللّٰہ پر تشدد سے متعلق کیس سے بری کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں شیرافضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللّٰہ پرتشدد کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مدعی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے، جس سے ان کی کیس میں عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوران تفشیش شیر افضل مروت سے کوئی مجرمانہ مواد برآمد نہیں ہوا۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل چلایا بھی جائے تو شیر افضل مروت کو سزا کا  کوئی امکان موجود نہیں۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

بتاتے چلیں شیر افضل مروت کے خلاف درخواست تھانہ آبپارہ میں درج کی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات