38.3 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں خلیجی امریکی...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں خلیجی امریکی کانفرنس


ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد کانفرنس سے خطاب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سربراہی اجلاس خلیجی ممالک اور امریکا کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کے تسلسل کا مظہر ہے، کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مستقبل میں ابراہم معاہدے میں مزید ممالک کو شامل کیا جائے گا۔بحرین کے شاہ حماد الخلیفہ نے کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کے شام پر سے پابندیاںاٹھانے کے اقدام کو سراہا۔کویت کے امیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری چاہتے ہیں تاہم انہوں نے عرب امن منصوبے کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ اجلاس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تعلقات کو بہتر بنانے اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے عوام اور ممالک کی امنگوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔بدھ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں خلیجی امریکی کانفرنس کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب میں ولی عہد نے کہا کہ ’فلسطینی مسئلے کا حل عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔ ہم خطے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور غزہ کی پٹی میں جنگ کو روکنے کے لیے مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات