(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے سری لنکا کے بھنوکا جے پاکستان لاہور قلندر کا حصہ بن گئے، بھنوکا جے پاکستان لاہور قلندر میں انگلینڈ کے زخمی کھلاڑی ٹام کرن کے متبادل ہوں گے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔
18مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔
19مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹکرائیں گے،پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور انڈیا کے مابین مسلح جھڑپوں اور سیکیورٹی صورتحال مخدوش ہونے کے بعد پی ایس ایل کے میچز پہلے دبئی منتقل کرنے اور پھر غیر معینہ مدت کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے حکومت سے گرین سگنل مل گیا