42.9 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیروبوٹ انسانوں کی طرح رقص کرنے لگے

روبوٹ انسانوں کی طرح رقص کرنے لگے



(24 نیوز)دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا آپٹیمس روبوٹ انسانوں کی طرح رقص کرنے لگا۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے جدید ترین آپٹیمس ہمیونائڈ روبوٹ کی نئی ویڈیو شیئر کر دی، جس میں روبوٹ انسانی انداز میں روانی سے رقص کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

 یہ ویڈیو مسک کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، صرف 6 سیکنڈ کی اس کلپ میں روبوٹ نہایت متوازن انداز میں جھومتا اور اپنے بازو و ٹانگیں قدرتی انداز میں حرکت دیتا ہے۔

ایلون مسک نے حالیہ بیان میں کہا کہ ہم 2025ء کے آخر تک ہزاروں آپٹیمس روبوٹ تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ مظاہرہ پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر اور قدرتی ہے، جہاں پہلے کی حرکتیں غیر متوازن تھیں۔

ٹیسلا کا آپٹیمس روبوٹ پہلی بار 2022ء میں صرف چلنے کی صلاحیت کے ساتھ پیش کیا گیا تھا بعد میں چیزیں اٹھانا، ترتیب دینا اور ڈھلان پر چلنا جیسے کام بھی اس میں شامل کیے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات