33 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں بے اولاد جوڑے سنیاسی باوے،عطائی حکیم، ہیلتھ کلینک نہ جائیں،اللہ پر بھروسا...

 بے اولاد جوڑے سنیاسی باوے،عطائی حکیم، ہیلتھ کلینک نہ جائیں،اللہ پر بھروسا کریں


(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) لوگ اولاد نہ ہونے پرجعلی بابوں ، کالے جادو کے ماہروں، عطائی حکیموں، سنیاسی باوئوں اور  فراڈکلینکس والوں کے ہتھے چڑھ کر لاکھوں روپے ضائع کرتے ہیں ، اگر بے اولاد جوڑوں کو علاج کروانا ہے تو  وہ مستند حکما اور ڈاکٹرز کے پاس جائیں، اس کے علاوہ اللہ والے لوگوں سے دعائے صحت اور خیر  کروائی جا سکتی ہے۔بے اولاد جوڑوں کو مایوسی چھوڑ کر اللہ پاک کی ذات پر بھروسا کرنا چاہئے ، رب ذوالجلال جس وقت چاہے گا آپ کو اولاد کی نعمت سے مالا مال کر دے گا۔آج اس حوالے سے ایک مسلم ملک آذربائیجان کے شہر  گوبا کا واقع رقم کر رہا ہوں جہان پر اللہ کی رحمت سے 12 سال سے بچہ پیدا نہ کرنے والی خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا۔

ایک شوشل میڈیا رپورٹ کےمطابق  آذربائیجان کے شہر  گوبا  کی رہائشی ایک حاملہ خاتون جس کیلئے بچے پیدا کرنا انتہائی خطرناک تھا نے اللہ کریم کی رحمت سے شادی کے 12 سال  بعد گوبا  ریجنل سنٹرل ہسپتال کے قریب گوبا ریجنل پیرینیٹل سینٹر میں 3 بچوں کو جنم دیا۔ 

بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کے سخت اقدامات کے نتیجے میں ماں اور نومولود  بچوں کی جان کو لاحق خطرہ ٹل گیا ہے۔

گوبا کے علاقے کی ایک رہائشی، جو 1996 میں پیدا ہوئی تھی، جسے 12 سال کے بعد حمل کا ایک خطرناک دورانیہ تھا، اسے 04/22/2025 کو اپنے حمل کے 35-36 ویں ہفتے میں گوبا ریجنل پیرینیٹل سینٹر میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔سیزرین سیکشن آپریشن کے نتیجے میں ماں کے پہلے حمل سے 3 بچے (لڑکے) پیدا ہوئے۔ تینوں کے بچوں کی صحت کو شدید خطرہ لاحق تھا، جب وہ پیدا ہوئے تو ا ن کا 2 کلو۔ 2 کلو. اور 1 کلو  وزن تھا،  بچوں کو گریوا کے نظام میں طویل عرصے تک سانس کی مدد فراہم کی جاتی ہے۔نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں شیر خوار بچے 14 دن تک داخل رہے انکا علاج  ہوتا رہا۔ضروری معائنے اور علاج کے عمل کے بعد تینوں بچوں اور ماں کی حالت مستحکم ہونے کا اندازہ لگایا گیا، اور انہیں دو ہفتوں کے بعد صحت مند  ہونے پرگھر بھیج دیا گیا۔

اس واقعہ کی تمہید  باندھنےاور لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم لوگوں کو اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے، وہ جب کرم کرتا ہے تو اس کا کوئی وقت متعین نہیں ہوتا، اللہ کےنیک بندوں اور والدین سے دعائیں ضرور لیں لیکن جاہل،فراڈیئے اور شعبدہ باز عاملوں ، فقیروں، بابوں اور  داوخانوں کا رخ نہ کریں ورنہ مال و دولت کے ساتھ عزت بھی جاتی ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو عقل عطا فرمائیں اور ہم سب کی حاجتیں پوری فرمائیں۔آمین

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کواربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات