42.9 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبہروز سبزواری اور جاوید شیخ کا بھارت کو منہ توڑ جواب

بہروز سبزواری اور جاوید شیخ کا بھارت کو منہ توڑ جواب


—فائل فوٹو

پاکستان کے نامور اداکاروں بہروز سبزواری اور جاوید شیخ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب نے بالی ووڈ کے خواب چکنا چور کردیے۔

معروف اداکار بہروز سبزواری اور جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام یومِ تشکر میں شرکت کرتے ہوئے پاک بھارت حالیہ تنازعے پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

 دونوں فنکاروں نے پاکستانی عوام اور افواج کو سراہتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا۔

بہروز سبزواری نے گفتگو کا آغاز جذباتی انداز میں کیا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمارے دل خوش کر دیے، بھارت نے ہمیں کمزور سمجھا تھا، مگر ہماری افواج نے انہیں حقیقت دکھا دی، یہ فلم نہیں بلکہ اصل زندگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے جیسے بھارتی عوام، اداکار اور فوج سب ہی بالی ووڈ میں رہنے لگے ہیں، مگر ہماری حقیقت نے ان کے خواب توڑ دیے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ بھارت نے ہمیں کمزور سمجھ کر بلوچستان اور گلگت بلتستان کی بات کی، مگر یہ جواب ان کے لیے آنکھیں کھولنے والا تھا، یہ وقت تھا جب ہمیں کسی چیز کی سخت ضرورت تھی جو ہمیں ایک قوم بنا دے اور بھارت کی یہ حرکت ہمارے اتحاد کا باعث بن گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ صرف پاکستان کی نہیں تھی بلکہ اسلام کے نام کی بھی تھی، بھارت کے ساتھ اسرائیل کی ٹیکنالوجی کھڑی تھی، مگر دنیا بھر کے مسلمانوں نے پاکستان کا دفاع دیکھ کر فخر محسوس کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کئی ممالک جو پہلے پاکستان کو کمتر سمجھتے تھے، اب اس کی حکمت عملی اور جرات کو سراہ رہے ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ اللّٰہ نے بھارت کو دکھا دیا کہ تکبر کا انجام کیا ہوتا ہے، ہماری جیت صرف جنگی نہیں بلکہ اخلاقی اور نظریاتی بھی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات