33 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومقومی خبریںبھارت سے جنگ پر حکومت کو کوئی کریڈٹ نہیں جاتا: فیصل جاوید

بھارت سے جنگ پر حکومت کو کوئی کریڈٹ نہیں جاتا: فیصل جاوید


فیصل جاوید—فائل فوٹو

رہنما تحریکِ انصاف سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ پر حکومت کو کوئی کریڈٹ نہیں جاتا، انہوں نے کوئی بات نہیں کی، پاکستانی افواج کے جوانوں کو کریڈٹ جاتا ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر رہنما تحریکِ انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو زبردست طریقے سے جواب دیا گیا، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا مؤقف دنیا تک پہنچایا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، عدالتی احکامات اور توہینِ عدالت پر بھی کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل سے متعلق قائدِ اعظم کی پالیسی پاکستان کی پالیسی ہے، جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات