33 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا دباؤ میں آگئے، ارشد ندیم سے...

بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا دباؤ میں آگئے، ارشد ندیم سے تعلقات پر وضاحت کرنے پر مجبور


بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا دباؤ میں آگئے اور پاکستانی اولمپیئن ارشد ندیم سے تعلقات پر وضاحت دینے پر مجبور ہوگئے۔

پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم کو بھارت میں ایونٹ میں شرکت کی دعوت دینے پر نیرج چوپڑا تنقید کی زد میں آنے کے بعد وضاحت پر وضاحت دینے لگے۔

نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اولمپئن جیولین تھروور ارشد ندیم سے کبھی بھی بہت اچھے تعلقات نہیں رہے، ہم بطور ایتھلیٹ ایک دوسرے سے بات کرتے رہے ہیں۔

بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نے کہا کہ دنیا بھر میں ایتھلیٹکس کمیونٹی میں میرے کئی اچھے دوست ہیں، اگر کوئی مجھ سے احترام سے بات کرتا ہے تو میں بھی اُس سے عزت سے بات کرتا ہوں۔

نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو ایونٹ میں شرکت کیلئے دعوت دینے پر مجھ سے نفرت کا اظہار کیا گیا اور گالیاں دی گئیں۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھارت آنے کی دعوت پر نیرج چوپڑا پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی، ایونٹ پہلگام واقعے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات