آپریشن بُنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔
قرار داد میں بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین کیا گیا ہے۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔
وزیر قانون کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔