33 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے حکومت سے گرین سگنل...

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے حکومت سے گرین سگنل مل گیا



(وسیم احمد)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا، ہمیں حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے۔

بی سی بی آفیشل  کے مطابق ہمیں ابھی حکومت کی طرف سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، حکومت نے اصولی طور پر دورے کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریری طور پر اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔

سیریز کے  25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا ، پی ایس ایل کی وجہ سے سیریز میں ردو بدل کیا جائے گا۔

سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے ، سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کی بجائے لاہور میں کرانے کا آپشن بھی زیر غور ہے، لاجسٹک کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یوٹیوب میں بڑی تبدیلی پر کام شروع، اسکیپ کرنا ناممکن ہوگا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات