38.3 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبالوں کے ذریعے ہوا میں معلق رہنے کا عالمی ریکارڈ

بالوں کے ذریعے ہوا میں معلق رہنے کا عالمی ریکارڈ


تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز

امریکی خاتون نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے بالوں کے ذریعے ہوا میں 25 منٹ سے زائد معلق رہنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا۔

 انسانی ہمت، مہارت اور برداشت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے لیلا نون (Leila Noone) نے بالوں کے ذریعے ہوا میں معلق رہنے کا سب سے طویل عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق انہوں نے 25 منٹ 11.30 سیکنڈ تک خود کو صرف اپنے بالوں کے سہارے معلق رکھا۔

یہ حیران کن کارنامہ کیلیفورنیا کے علاقے ناروارو کے ایک جنگل میں سرانجام دیا گیا، جہاں لیلا نے نا صرف جسمانی بلکہ ذہنی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا۔

 اس دوران مدھم گٹار کی دھن اور حاضرین کی جانب سے مثبت نعرے ماحول کو مزید روحانی اور پرعزم بناتے رہے۔

لیلا نون ایک پیشہ ور ہیئر ہینگر ہیں یعنی وہ فنکار جو صرف بالوں کے ذریعے اپنے جسم کو فضا میں معلق رکھتے ہیں، یہ فن جسمانی قوت کے ساتھ ساتھ بالوں کی مضبوطی، گردن کے توازن اور ذہنی سکون کا بھی امتحان ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات