36 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومخاص رپورٹاوورسیزپاکستانیوں کوای ووٹنگ کاحق دیاجائےجے یو آئی کا مطالبہ

اوورسیزپاکستانیوں کوای ووٹنگ کاحق دیاجائےجے یو آئی کا مطالبہ



(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے بعد جے یو آئی نے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ کر دیا۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کیا گیا ۔

 اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے پوچھا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟

اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے،ایوانوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندگی سے متعلق یہ دونوں ایوان آئینی طور پر طے کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:مالی سال 26-2025کابجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنانے کا تخمینہ

 یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی بھی یہ مطالبات کر چکی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات