35 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومقومی خبریںآذربائیجان کی قیادت و عوام نے دنیا کو دکھا دیا ہم حقیقی...

آذربائیجان کی قیادت و عوام نے دنیا کو دکھا دیا ہم حقیقی بھائی ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف


وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان کی قیادت اور عوام کی حمایت نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم حقیقی بھائی ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے آج دوپہر گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران آذربائیجان کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی سرمایہ کاری پاکستان میں بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال ہوا، صدر الہام علیوف کو اسلام آباد دورے کی دعوت دہرائی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ جنوبی ایشیائی بحران میں آذربائیجان نے پاکستان کا ساتھ دے کر بھائی چارے کا ثبوت دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات