(24 نیوز) ریان پراگ آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
انہوں نے یہ اعزاز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔
13 ویں اوور کی پہلی گیند پر شمرون ہٹمائر نے معین علی کی باؤلنگ پر سنگل لے کر پراگ کواسٹرائیک دی، جنہوں نے اگلی 4 باؤلز پر لانگ آن اور اسکوائر لیگ باؤنڈری کی جانب چھکے جڑے۔
یہ بھی پڑھیں:بارش برسانے والے سسٹم کی پھر انٹری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
معین نے مزید چھکے سے بچنے کیلیے وائیڈ بال کردی مگر فائدہ نہیں ہوا کیونکہ اگلی گیند پر پراگ نے لانگ آف پر سکسر جڑا۔
اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہٹمائر نے سنگل لے کر پھر سٹرائیک پراگ کو دی، جنہوں نے ورون چکرورتی کو ریوس سوئپ پر چھکا جڑ کر اپنی 6 قانونی بالز پر 6 چھکے جڑنے کا کارنامہ انجام دیا۔ ان کی ٹیم راجستھان رائلزایک رن سے یہ میچ ہار گئی۔