واشنگٹن (اے ایف پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے بنگلہ دیش کے ساتھ موجودہ کئی ارب ڈالر کے قرض پروگرام کو بڑھانے اور 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کی منظوری دینے پر اتفاق کیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے اضافی محصولات کے اقدامات پر فوری عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔فنڈ کو توقع ہے کہ بنگلہ دیش کی برآمدات پر مبنی معیشت اس سال صرف 3.8فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، جس سے محمد یونس کی نئی حکومت کے لیے ایک اہم ابتدائی چیلنج پیدا ہوگا، جس نے گزشتہ سال سابق آمر وزیر اعظم شیخ حسینہ کے تختہ الٹنے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ آئی ایم ایف کے بنگلہ دیش مشن کے سربراہ ایوان پاپاجیورجیو نے ملک کے دورے کے بعد ایک بیان میں کہااہم میکرو اکنامک چیلنجز کے درمیان حکام نے موجودہ قرض پروگرام میں تقریباً 762ملین ڈالر کے اضافے کی درخواست کی تھی۔