اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے 664 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں بیچے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے 1 ماہ کے 333 ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں۔
ایک ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 90 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.25 فیصد رہی۔
حکومت نے 3 ماہ کے 103 ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں، 3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 77 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 11.24 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ کے 72 ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں، 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 69 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.28 فیصد رہی۔
حکومت نے 12 ماہ کے 165 ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں، 12 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 66 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.35 فیصد رہی۔