کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم 15 سے 21 جون کو کوالالمپور میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشنز کپ سے قبل ملائیشیا میں تین پریکٹس میچز کھیلے گی جو 9 مئی کو فرانس، 10 مئی کو جنوبی افریقا اور 13 مئی کو کوریا کے خلاف شیڈول ہیں۔ سینئر ٹیم کیمپ کے دوران تین انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی جس میں سینئر اور جونیئر پلیئرز شرکت کرینگے۔