گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعے کے روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 16 مئی کو سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر سید اویس قادر شاہ کریں گے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق ایک تہنیتی قرارداد پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔