42.8 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںگلین میکسویل کیساتھ شادی پر  پریتی زنٹا کا جواب سامنے آگیا

گلین میکسویل کیساتھ شادی پر  پریتی زنٹا کا جواب سامنے آگیا



( 24 نیوز )انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی مشترکہ اونر و اداکارہ پریتی زنٹا آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔

 گزشتہ روز آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی مشترکہ مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے اِن سے آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سے شادی کا سوال کیا؟ جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔
صارف نے لکھا کہ میڈم میکسویل کی آپ سے شادی نہیں ہوئی، اس لیے وہ آپ کی ٹیم کی طرف سے اچھا نہیں کھیلتا تھا؟۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی خوشیاں دوبالا ، ایک اور اچھی خبر مل گئی

جس پر فرنچائز کی شریک مالک نے جواب دیا کہ “کیا آپ یہ سوال تمام ٹیموں کے مرد ٹیم مالکان سے پوچھیں گے، یا یہ امتیازی سلوک صرف خواتین کے ساتھ ہے؟ میں کبھی نہیں جان پاتی کہ خواتین کیلئے کارپوریٹ سیٹ اَپ میں کام کرنا کتنا مشکل ہے اگر میں کرکٹ میں کام نہیں کرتی تو”۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلایا جائے، مگر کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ آپ نے یہ سوال مزاحیہ انداز میں پوچھا ہے لیکن یہاں موجود لوگ سمجھ رہے ہیں کہ سوال کا مقصد کیا تھا، میں نے گزشتہ 18 سالوں سے بہت محنت کرکے یہاں تک قدم جمائے ہیں، لہذا براہ کرم مجھے وہ عزت دیں جس کی میں حقدار ہوں اور صنفی قیاس آرائیوں سے رک جائیں”۔

مزید پڑھیں: پریتی زنٹا کے پشتو سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی پنجاب کنگز آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 11 میچوں میں 7 فتوحات اور 3 شکستوں کیساتھ 15 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات