(ویب ڈیسک) انڈین پریئمیر لیگ ( آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز جنہوں نے پہلے پانچ میں سے صرف ایک میچ جیتا تھا اب دوبارہ صیح سمت کی طرف گامزن ہے۔ پانچ بار چیمپئن بننے والی ٹیم کے مسلسل 6 میچ جیت کر 14 پوائنٹس ہیں اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔ آئی پی ایل میں یہ تیسرا موقع ہے جب ممبئی نے لگاتار چھ میچ جیتے ہیں۔اور آج ممبئی انڈیز کے پاس نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی انڈینز آج اپنے ہوم گراؤنڈ پر گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کرے گی۔ اگر شاندار فارم میں چل رہی ممبئی انڈینس یہ میچ بھی جیت لیتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ آئی پی ایل میں لگاتار سات میچ جیتے گی۔ اس ریکارڈ جیت کا سہرا ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو جائے گا ، اس کے پاس ٹرینٹ بولٹ (16 وکٹیں)، ہاردک پانڈیا (13)، جسپریت بمراہ (11) اور دیپک چاہر (9) جیسے خطرناک تیز گیند باز ہیں جو گجرات کے سائی سدرشن (504 رنز)، جوس بٹلر (470) اور کپتان گیل (465) کا سامنا کر رہے ہیں جو شاندار فارم میں ہیں۔ اس لیے میچ کے دلچسپ ہونے کی امید ہے۔ممبئی کی ٹیم جب سے جیت کے راستے پر واپس آئی ہے اس نے کسی بھی میچ میں مخالف ٹیم کو 200 سے زیادہ رنز بنانے نہیں دیا۔ ممبئی خراب آغاز کے بعد لگاتار 6میچ جیت کر پر اعتماد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’ایک کروڑ دو ورنہ جان سے ماردیے جاؤگے‘ محمد شامی کو قتل کردینے کی دھمکی موصول