(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈانڈیکس میں1405پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، سرمائے کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبارکے اختتام پرانٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 280.97 روپے سے بڑھ کر 281.07 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر7 پیسے مہنگا ہوکر 282.78 روپے ،یورو27 پیسے کمی سے 320.94روپے ، برطانوی پاؤنڈ 79 پیسے اضافے سے 377.20 روپے ، سعودی ریال ایک پیسے کمی سے 75.60 روپے کا ہوگیاجبکہ یو اے ای درہم 77.24 روپے پر برقرار رہا۔
ادھرسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس میں 1405پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،ہنڈریڈانڈیکس1لاکھ 14ہزار 63کی سطح پربندہوا،سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر449کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،313کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور 93کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی،سٹاک مارکیٹ میں 26ارب روپے سے زائدمالیت کے 42کروڑ سے زائد شیئرزکاکاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جانیے