33.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان و بھارت کو کھانے کی میز پر جمع...

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان و بھارت کو کھانے کی میز پر جمع کرنے کی تجویز دے دی


ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ممکن ہے امریکا دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو کھانے پر اکٹھا کر لے، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے—فوٹو بشکریہ اے ایف پی

کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو کھانے کی میز پر جمع کرنے کی تجویز دے دی اور پاک بھارت جنگ بندی قائم رہنے کی امید کا اظہار بھی کیا۔

سعودی عرب میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے امریکا دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو کھانے پر اکٹھا کر لے، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے کہا کہ نیوکلیئر میزائل نہ چلائیں، ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ بہت عمدہ بناتے ہیں، دونوں ممالک کے پاس بہت طاقتور، مضبوط اور ذہین لیڈر ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد سے افغانستان میں 13 امریکی فوجیوں پر Abbey گیٹ حملے میں ملوث داعش کے دہشت گرد کو پکڑا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات