بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل، کھلی دہشتگردی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔