41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی سی بی چیلنج کپ:24 سالہ باولر دل کا دورہ پڑنے سے...

پی سی بی چیلنج کپ:24 سالہ باولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا



(24 نیوز)بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ میں میچ کے دوران 24 سالہ باولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

پی سی بی کے مطابق 5 مئی کو بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم خان اچانک حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے انتقال کرگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان فاسٹ باولر علیم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور  سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ بنوں کے رہائشی 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی ہے۔

امپائر انعام اللّٰہ خان کے مطابق علیم خان میچ کے دوران باولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں :کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، کارکن الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں، بانی کا بہنوں کے ذریعے پیغام



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات