33.2 C
Lahore
Thursday, May 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی سی بی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں...

پی سی بی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا



(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 10کے 17 سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے بقیہ 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن شائقین نے 8 مئی، 9 اور 10 مئی کو میچز کے ٹکٹ خریدے تھے وہ اب ٹکٹوں کو 17، 18 اور 19 مئی کےمیچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

تفصیلا ت کےمطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈرڈے ہونے کی وجہ سے دونوں میچوں میں شرکت کے لیے 9 مئی کا ٹکٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، جن شائقین نے ایلیمینیٹر 1، 2 اور فائنل کے ٹکٹ خریدے ہیں وہ متعلقہ میچوں کی نئی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔باقی لیگ میچز اور پلے آف کے ٹکٹ اور نجی کورئیر سروس کے مراکزسے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔شائقین 5 اور 10 مئی کو ملتان میں ہونے والے مقابلوں اور راولپنڈی میں پہلے کے شیڈولڈ کوالیفائر کا مکمل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔فزیکل ٹکٹوں کو نجی کورئیر سروس کے نامزد مراکز پر ذاتی طور پر واپس کرنے کی ضرورت ہوگی۔ رقم کی واپسی کی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کرنیوالے 141 امیدوار حتمی مرحلے میں کامیاب، ٹاپ 20 کے نام جانئے



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات