(24نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے میڈیکل داخلوں کے لئے میرٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے سیٹیں پوری کرنے کے لیے میرٹ کم کر کے تمام نجی میڈیکل کالجز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جبکہ فیصلے سے میڈیکل داخلوں میں نجی میڈیکل کالجز کی سیٹیں خالی رہ گئیں ہیں۔
مراسلے کے مطابق نجی میڈیکل کالجز میں 50 فیصد مارکس کے ساتھ ایم بی بی ایس میں داخلہ ہوگا۔
بی ڈی ایس کا میرٹ بھی کم کر دیا گیا ہے اور 45 فیصد مارکس کے ساتھ داخلہ ہوگا جبکہ تین روز میں تمام داخلے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میرٹ میں کمی کا فیصلہ صرف رواں برس کے لیے کیا گیا ہے اور سیٹوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے میرٹ کم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اہم عہدیدار کا استعفیٰ منظور